Monday, 25 November 2013
Shaheed Ali Nasir Safvi
امامیہ نیوز: شہید علی ناصر کا شمار ان شہداء میں ہوتا ہے، جنکے کارنامے شاید کبھی منظر عام پر نہ آسکیں۔ اسکی مثال ایسے دی جاسکتی ہس کہ اگر ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب نہ ہوتا تو آج شہید نواب صفوی اور شہید علی اندرزگو کے کارنامے کس کے علم میں ہوتے۔ علی ناصر ایک حقیقی حسینی تھا، وہ ھل من ناصر ینصرنا کی آواز پر لبیک کہہ چکا تھا، وہ اپنی باری کا منتظر تھا۔ شہید علی ناصر صفوی کے بارے میں بس یہی کہا جاسکتا ہے کہ جہد مسلسل، تقویٰ و پرہیزگاری، شجاعت و دلیری، فرض شناسی و انضباط، قومی غیرت و حمیت کا پیکر اور سیدالشہداء کے اصحاب کی صفات کا حامل یہ شخص اگر کربلا میں ہوتا تو حبیب، زہیر، مسلم بن عوسجہ، وہب کلبی اور جون کی طرح اپنا سب کچھ سیدالشہداء پر نچھاور کر دیتا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment